الطاف تیرے خلَق پہ ہیں عام اے کریم
تیرے سپرد ہیں مرے سب کام اے کریم

معبود و کارساز تجھے مانتا ہوں مَیں
مجھ پہ رہیں سدا ترے انعام اے کریم

ملّت کے بال و پر کو بچا ہر گرفت سے
پھیلے ہوئے ہیں چاروں طرف دام اے کریم

اقوامِ دہر اس سے سبھی فیض یاب ہوں
پھر ارتقاء پذیر ہو اسلام اے کریم

اخلاق کی مہک سے ہوں الفاظ مشکبار
پھیلاؤں یوں رسولﷺ کا پیغام اے کریم

دیکھوں طلوعِ فجر کا منظر مدینے میں
مَکّہ کی وادیوں میں ہو گر شام اے کریم

تن سے Ù†Ú©Ù„ Ú©Û’ روØ+ نثارِ Ø+ضورﷺ ہو
تائبؔ کا ہو شہیدیؔ سا انجام اے کریم

دنیا کی کشمکش میں رہا ہوں میں بے قرار
خاکِ بقیع میں ملے آرام اے کریم
Ù+Ù+Ù+